حمزہ شہباز

ملک کا سب سے بڑا مافیا عمران نیازی ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مافیا عمران نیازی ہے۔ جس نے چوری اور فراڈ میں نئی تاریخ رقم کردی ہے، آئے روز کرپشن کی نئی داستانیں منظرعام پر آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے جھوٹ بول کر پرانا پاکستان بھی برباد کردیا، سن لو عوام کو زیادہ دیر جھانسہ نہیں دے سکتے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ اسمبلی کے اندر اور سڑکوں پر عوام کے ساتھ مل کر عمران نیازی کا بستر گول کریں گے، تحریک عدم اعتماد پر بھی کام کر رہے ہیں، کامیاب ہوں گے۔ عمران نیازی صاحب جھوٹ بولنا بند کرو، عوام کی عدالت عمران نیازی کی تلاشی لے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے