مولانا فضل الرحمن

اسناد تب دی جاتی ہیں جب کھیل ختم ہوجاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن

لاہور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اسناد تب دی جاتی ہیں جب کھیل ختم ہوجاتا ہے، عمران خان نے اپنی ٹیم کو استاد تقسیم کرکے کھیل ختم ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزراء کو حسنِ کارکردگی کی سندیں دینا بچگانہ اقدام ہے، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور پرویز خٹک کو ناجانے کیوں اسناد نہیں دی گئیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے بھی اپنے مستقبل کا عندیہ دے دیا ہے۔ مولانا نے یہ سوال بھی اٹھا دیا کہ آپ تو کہتے ہیں معاشی استحکام آگيا پھر شوکت ترین کو ایوارڈ سے کیوں محروم رکھا؟ پرویز خٹک کو بھی ایوارڈ نہیں دیا گيا، کیوں؟۔ انہوں نے کہا کہ اسناد تب دی جاتی ہیں جب کھیل ختم ہوجاتا ہے، لگتا ہے کہ حکومت نے اپنا کھیل ختم ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے