اعلیٰ عدلیہ بھی نیب قانون کے دائرہ کار میں آتی ہے، عرفان قادر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم  شہباز شریف کے معاون خصوصی احتساب عرفان قادر نے اعلیٰ عدلیہ بھی نیب قانون کے دائرہ کار میں آتی ہے۔ عرفان قادر نے کہا کہ اگر فوجداری کرپشن کا عنصر ہو تو ججز کا معاملہ سپریم جوڈیشل کے علاوہ نیب قانون کے تحت ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ آڈیو لیکس میں ایسے شواہد آرہے تھے کرپشن کا بھی عنصر ملتا ہے، حکومت نے بہت احتیاط سے کام لیا، انہی کے برادر ججز کا کمیشن بنایا، کمیشن کے سامنے بے گناہی ثابت کر سکتے تھے، اپنی مرضی کا بینچ بنا کر کمیشن کی کارروائی کو روک دیا۔

واضح رہے کہ عرفان قادر کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں مزید شواہد سامنے آئے ہیں، سابق وزیرِ اعظم کی فیملی کے لوگ، دوست و احباب کو کچھ ڈونیشن کیش میں آئیں، 190 پاؤنڈ کے کیس میں ٹیکس چوری کی گئی، فرحت شہزادی کے اکاؤنٹ سے ساڑھے چار ارب کی ٹرانزیکشن ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے