عوام ریاست کو ظالم کیساتھ نہیں بلکہ مظلوم کیساتھ پائیں گے۔ نگراں وزیراعظم

جڑانوالہ (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوام ریاست کو ظالم کیساتھ نہیں بلکہ مظلوم کیساتھ پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن پہلا وار گھر کے نظام انصاف پر کرتا ہے، انتہا پسندی کا کسی مذہب سے تعلق نہیں۔ عوام ریاست کو ظالم کے ساتھ نہیں، مظلوم کے ساتھ پائیں گے۔ کوئی بھی معاشرہ صرف عدل و انصاف سے ہی قائم رہ سکتا ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ جڑانوالہ پر بہت دکھی ہوں۔ انتہا پسندی کا کسی مذہب، زبان یا علاقے سے تعلق نہیں، اپنے لوگوں کو تحفظ دیں گے اور ظالم کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ یقین دلاتا ہوں ہمارے الفاظ سے زیادہ آپ کو عمل نظر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، دشمن کان کھول کر سن لے ہم سازشوں کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز کیخلاف زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے