شوبز شخصیات

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، شوبز شخصیات کی شدید الفاظ میں مذمت

(پاک صحافت) عمران خان پر حملے کے واقعہ پر پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عثمان خالد بٹ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان اور فیصل جاوید خان سمیت دیگر کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں اور لکھا کہ اس طرح کے واقعات ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ اداکار و گلوکار علی ظفر نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے ابھی تک بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد وہ تاریکی میں ڈوبے ہوئے دن یاد ہیں، خدا نہ کرے عمران خان کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش آئے، کوئی تصور نہیں کرسکتا کہ پھر کیا ہوگا۔

اداکار شان شاہد نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہر پاکستانی کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، آپ ہماری امید ہیں اور اللہ ہماری امیدوں کی حفاظت کرے گا انشائ اللہ۔ اداکارہ وینا ملک نے بھی فائرنگ کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ خان کے لوگوں نے خان کو گھیر کر خان کی جان بچائی، یہ گولیاں خان پر نہیں 22 کروڑ عوام کے دل پر چلی ہیں۔ سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ پر افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، اللہ عمران خان اور دیگر کو محفوظ رکھے۔انہوں نے اس واقعہ میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے