عطا تارڑ

عطا تارڑ نے فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے تین ارکان اسمبلی کو قانون نوٹس بھیج دیا

لاہور (پاک صحافت) وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے تین ارکان اسمبلی کو قانون نوٹس بھیج دیا۔ خیال رہے کہ عطا تارڑ نے فواد چوہدری کے الزامات پر قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ نے ارکان پنجاب اسمبلی کو خرید نےکے الزامات پر فواد چوہدری، شہاب الدین خان، عامر عنایت اور غضنفر عباس کو قانونی نوٹس بھیجا۔ ذرائع کے مطابق نوٹس میں 14 روز میں معافی مانگنےکا مطالبہ کیاگیا ہے، بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائےجائےگی۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ پنجاب عطاتارڑ کے وکیل اظہر اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز نے عطا تارڑپر ووٹ خرید نے اورپیسوں کی آفرکے غلط الزامات کے بیان حلفی دیے جب کہ فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں بے بنیاد الزامات لگائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے