مولانا فضل الرحمن

ایک بار پھر آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ کو کچل دیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ کو کچل دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل دوسرا الیکشن بھی متنازع ہو تو پارلیمان کی کیا اہمیت ہوگی۔ ہر حلقے سے مرضی کے نمائندے چنیں گے تو وہ عوامی نمائندہ نہیں ہوگا۔ جس کو مخالف دیکھا اس کے خلاف کرپشن کے کیسز کردیے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کا مزید کہنا تھا کہ اس الیکشن میں 75 سالہ کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے گئے، جے یو آئی اس کردار سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔ ہم اپنا تفصیلی فیصلہ مرکزی مجلس عاملہ میں دے چکے ہیں، ہم جمہوریت کےعلمبردار ہیں ہمارے بزرگ آئین کے بانی ہیں، آئین کا تحفظ کرنا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر ہم نے تحریک چلائی ہے، ہمارے کارکن سڑکوں پر ہوتے تھے مسلم لیگ ن کی قیادت کنٹنیر پر ہوتی تھی، لیکن سال 2018 اور آج کی تینوں بڑی جماعتوں کی سیٹیوں کی تعداد ایک ہے، کل بھی یہ کہتے تھے کہ دھاندلی ہوئی آج بھی دھاندلی کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے