مقبول باقر

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف ادارے کومبنگ آپریشن کریں، نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کومبنگ آپریشن کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ادارے غیر ملکیوں کی مردم شماری کا ریکارڈ حاصل کریں اور غیرقانونی مہاجرین کے کیسز نمٹائیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں نگراں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری داخلہ اقبال میمن نے اجلاس کو خصوصی اپیکس کمیٹی اجلاس کے فیصلوں سے متعلق بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کومبنگ آپریشن کے لیے اقدامات کریں، مردم شماری کمشنر سے 2023ء کے غیر ملکیوں کی مردم شماری کا ریکارڈ لیا جائے، پراسیکیوٹر جنرل غیر قانونی مہاجرین کے کیسز نمٹائیں۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے