ٹرین حادثہ

ڈہرکی ٹرین حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی

گھوٹکی (پاک صحافت) سندھ کے علاقے ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔  ذرائع کے مطابق ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے 2منٹ بعد ہی سرسید ایکسیریس متاثرہ بوگیوں سے ٹکرا گئی۔ ڈی ایس ریلوے طارق لطیف کے مطابق  حادثے میں اپ ٹریک کا1100فٹ کا حصہ متاثر ہوا ہے،جبکہ  ڈاؤن ٹریک کا300 فٹ حصہ متاثر ہوا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم میں کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 40 مسافر جاں بحق ہوگئے، ایس ایس پی گھوٹکی عمرطفیل نے بتایا کہ 20 سے 25 افراد کے ابھی بھی بوگیوں کے نیچے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ خیال رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی نے ٹرین حادثےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوجانے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرین حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں، بھاری مشینری تاحال جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکی ہے۔ ڈی ایس ریلوے سکھر طارق لطیف کے مطابق ٹرین حادثہ 3 بجکر 45 منٹ پر ہوا، حادثے کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن ریلوے ٹریفک معطل ہے، دونوں اطراف کی تمام مسافر ٹرینیں بڑے بڑے اسٹیشنوں پر روک لی گئی ہیں۔ ریلوے ترجمان کے مطابق ٹرین حادثے کے زخمیوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی، پنو عاقل اور سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے، زیادہ تر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے