شہبازشریف

نوازشریف ترقی کا سفر جہاں روکا گیا وہیں سے شروع کرینگے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف ترقی کا سفر جہاں روکا گیا وہیں سے شروع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے ہمیشہ نوازشریف کی قیادت پر بھروسہ کیا، نوازشریف نے ملک سے اندھیرے ختم کئے، لاکھوں لوگوں کو روزگار دلوایا، قائد ن لیگ نے ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی، نوازشریف نے 5 ارب ڈالر کی آفر ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کئے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف دور میں چینی 52 روپے کلو اور مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی، 2018 کے الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، پاکستان کے عوام کو تعلیم اور علاج سے محروم کردیا گیا،

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کو منظور ہوا تو نواز شریف واپس آرہا ہے، ترقی کا سفر جہاں روکا گیا وہیں سے شروع ہوگا، وعدہ کریں 21 اکتوبر کو نوازشریف کا تاریخی استقبال کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے