مریم نواز

ہر شہر میں عوام نے نوازشریف کی فتح کا اعلان کر دیا، لیگی امیدوار کی جیت پر مریم کا ردعمل

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 میں ن لیگ کے امیدوار کی کامیابی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شہر میں عوام نے نوازشریف کی فتح کا اعلان کر دیا ہے اور ہر صوبے سے نوازشریف کے بیانیے کی تائید عوام کے حق حکمرانی کی فتح ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کو مائنس کرنے والو اللہ کے کام دیکھ لو، صرف نوازشریف رہ گیا اور باقی سب مائنس ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیر کی جِف لگائی، جس میں شیر آرہا ہے اور اس کے ساتھ لکھا کہ خوشاب میں کون آ رہا ہے ؟

واضح رہے کہ پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن کے 229 میں سے 228 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کے امیدوار محمد معظم شیر کلو 72 ہزار 655 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کےعلی حسین خان بلوچ 62 ہزار 573 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے