مریم اورنگزیب

عمران صاحب کی آمرانہ سوچ کی سزا پاکستان کے عالمی امیج کی تباہی کی صورت مل رہی ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کی آمرانہ سوچ کی سزا پاکستان کے عالمی امیج کی تباہی کی صورت مل رہی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ میڈیا اور صحافت کے لئے عمران صاحب کا دور فوجی آمریتوں سے بھی زیادہ بدترین ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ ’رپورٹرز وِدآوٹ بارڈرز‘ کی رپورٹ عمران صاحب کی جمہوریت اور کارکردگی پر طمانچہ ہے۔ میڈیا اور آزادی اظہار رائے کے عمران صاحب کے اعمال نامے پر عالمی مہر تصدیق ثبت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پہلے ہی حکومت کو کرپٹ ترین حکومت کا سرٹیفکیٹ جاری کرچکی ہے۔ فیٹف اور جی ایس پی پلس پر نظرثانی جیسے مسائل بھی اسی وجہ سے پیدا ہورہے ہیں۔ اب عمران صاحب کا نام اظہار رائے کے دشمن حکمرانوں میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے