آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر مملکت و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے،  ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی درخواست پر جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) سابق صدر آصف علی زرداری کی نیویارک امریکا میں مبینہ پراپرٹی کی  تحقیقات شروع کردی۔ نیب کی جانب سے آصف زرداری کو ایک نوٹس بھیجا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ  مین ہیٹن نیو یارک میں آپ کا اپارٹمنٹ ہے جو پاکستان میں ظاہر نہیں کیا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب سے آصف زرداری نے عدالت میں موقف اپنایا ہے کہ نیب نے نوٹس بھیجا اور معلومات طلب کیں،  جواب دینے کیلئے نیب سے وقت دینے کی مہلت فراہم کی جائے تاکہ معلومات اکٹھی کرسکوں۔کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے، نیب تفتیشی کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس غیر قانونی قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے