اسحاق ڈار

کسی جماعت سے وسیع تر انتخابی اتحاد نہیں کریں گے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم کسی جماعت سے وسیع تر انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ محدود پیمانے پر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے اچھے تعلقات اور عزت و احترام کا رشتہ ہے لیکن احترام ایک طرف ہے اور انتخابات ایک طرف، سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے اصولی فیصلے نواز شریف اور شہباز شریف کریں گے، ہماری پارٹی نے بھرپور طریقے سے ٹکٹوں کی تقسیم پر کام کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا ہے کہ 2200 سے زائد امیدواروں کے انٹرویو کیے ہیں تاہم ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ اب اعلی قیادت مشاورت سے کرے گی، ٹکٹیں 12 جنوری سے بہت پہلے فائنل کر دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام امیدواروں سے کہا گیا کہ وہ کاغذات جمع کروا دیں، جن کو ٹکٹ دیے جائیں گے ان کے علاوہ باقی امیدوار کاغذات واپس لے لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے