راکھی ساونت

راکھی ساونت کا خلائی مخلوق دیکھنے کا دعویٰ

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے خلائی مخلوق دیکھنے کا دعویٰ کر دیا، راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہوں نے روڈ پر چلتے ہوئے خلائی مخلوق کو دیکھا ہے، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس پر  صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ راکھی ساونت نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سڑک پر خلائی مخلوق کو دیکھا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز راکھی کی جانب سے ایک ایڈیٹ ویڈیو شیئر کی گئی جس میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ دوستو میں ایک خلائی مخلوق بن گئی ہوں، میری آنکھوں کو دیکھیں مجھ میں ایک طاقت آرہی ہے ، کیا ہوگیا ہے مجھے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ راکھی نے بظاہر یہ ویڈیو ایک نئے فیچر پر بنائی ہے جو کہ مداحوں کو لطف اندوز ہونے کے لیے شیئرکی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ڈیم پر مبینہ ’خلائی مخلوق‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی اور 30 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایک چلتی ہوئی چیز کو دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے