آصف زرداری

صدر مملکت کا دہشت گردوں کے ہاتھوں مسافروں کے بہیمانہ قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف زرداری نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسافروں کے بے رحمانہ قتل کی سخت مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے دہشتگردوں کے ہاتھوں مسافروں کے بہیمانہ قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو مسترد کرتی ہے، سکیورٹی فورسز پوری قوم کی مدد سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا، جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے