لانگ مارچ ہلاکت

عمران خان کے لانگ مارچ میں شریک ایک اور کارکن ہلاک

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے آزادی مارچ میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب مارچ میں شریک ایک اور کارکن ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں حالی روڈ پر ٹرک سے گر کر زخمی ہونے والا پی ٹی آئی کا کارکن ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ حسن بلوچ نامی کارکن لانگ مارچ میں شرکت کے لیے جا ریا تھا کہ اچانک درخت کی شاخوں سے ٹکرانے سے ٹکر سے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق زخمی کارکن کو فوری طور پر سروس ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، 49 سالہ حسن بلوچ سوتر منڈی اندرون لوہاری گیٹ کا رہائشی تھا جس کی تدفین کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صدف نعیم جاں بحق ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے