حمزہ شہباز

نوازشریف کو وزیراعظم بناکر عوام اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو وزیراعظم بناکر عوام اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) پنجاب کے گرینڈ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلی حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے زخم کھا کر بھی پاکستان کے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا، آج اسے بھکاری ملک بنادیا گیا جو باعث شرم ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو وزیراعظم بناکر عوام اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔ نوازشریف کے وزیراعظم بننے کا مطلب مہنگائی کے عذاب کم کرنا ہے۔ قائد نوازشریف کا استقبال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ترقی اور خوش حالی کا بھرپور استقبال کریں گے۔ کسان، محنت کش، دیہاڑی دار، طالب علم، استاد سب نوازشریف کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

قوم کو سوال پوچھنا چاہیے کہ نوازشریف کے دور کے بعد مہنگائی کیوں ہوئی؟ نوازشریف نے عوام کو ریلیف دیا تھا، پھر کس نے عوام کو تکلیف دی ؟۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے