وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کی چینی صدر سے ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

بیجنگ (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں سٹریٹیجک شراکت داری مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے، جس میں دو طرفہ تعاون بڑھنے اور اسٹریٹیجک شراکت داری مزیدمضبوط کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملاقات “گریٹ ہال آف پیپلز” بیجنگ میں ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے، وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران کا وفد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر کی ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی، خصوصاً اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے سربراہان نے سی پیک سمیت کثیر الجہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے