حمزہ شہباز

عمران خان کے احتساب کا وقت آگیا ہے۔ حمزہ شہباز

اسلام آباد (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ احتساب کے نام پر کئی سال ہم سے سیاسی انتقام لیا جاتا رہا لیکن اب عمران خان کے احتساب کا وقت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 سال تم الٹے ہوگئے لیکن ایک پائی ثابت نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے تمہاری چوری پکڑی گئی ہے۔ قوم توشہ خانے کا حساب مانگتی ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ قوم پوچھتی ہے کہاں ہیں تمہارے وعدے اور دعوے؟۔ تم نے شہباز شریف کے میثاق معیشت کو مذاق بنادیا، غلاظت سے بھری عمران نیازی کی گفتگو نے نفرت کے بیج بو دیے۔ اب اس نااہل و نالائق اور کرپٹ حکومت کو کوئی نہیں بچا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے