مرتضی وہاب

حلیم عادل نے زمینوں کے کاغذات میں ہیرپھیر کی، جعلی کاغذات بناکر زمینوں پر قابض ہیں۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے زمینوں کے کاغذات میں ہیرپھیر کی ہے، جعلی کاغذات بناکر زمینوں پر قابض ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حلیم عادل کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی، لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں، قانون کے مطابق ہر شخص برابر ہے، کوئی تفریق نہیں۔ حلیم عادل نے زمینوں کے کاغذات میں ہیر پھیر کی ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ حلیم عادل پر ملیر کی زمینوں پر انکوائری چل رہی تھی، اگر سرکاری اراضی پر کوئی قابض ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اگر یہ کارروائی قانون کے مطابق نہیں ہوئی تو دو چار روز میں پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر انہیں اسپتال جانا ہے تو ہم ان کو شفٹ کریں گے، وہ خوامخواہ سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے