مولانا فضل الرحمن

حکومت کا ایسا خاتمہ کیا جائے گا کہ دوبارہ ایسی حکمرانی کا کوئی سوچے گا بھی نہیں۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نااہل، نالائق اور ناجائز حکومت کا اس طرح خاتمہ کریں گے کہ آئندہ کے لئے نشان عبرت بن جائے اور کوئی ایسی حکمرانی کا سوچے گا بھی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اس نااہل کے خلاف باضابطہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوچکی ہے، بڑا بے آبرو ہوکر اس کوچے سے نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمراں کہتا ہے میرے خلاف بیرونی قوتوں کی سازش ہے، تم اپنی نالائقی کی وجہ سے اپنے آقاؤں پر بھی بوجھ بن گئے ہو۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان کی نیندیں ایک ہفتے حرام رہیں گی۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی قسمت میں عزت نہیں ہے، عمران خان کی حیثیت گلی ڈنڈے جیسی ہے۔ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے کوئی دنیا میں ہمارا دوست نہیں رہا، وہ جب بھی بولتا ہے کوئی نہ کوئی بونگی مار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اب بونگی ماری ہے کہ نوازشریف ججوں کو خریدنے کی کوشش کررہا ہے، عدالت عظمیٰ پر انگلی اٹھانا بددیانتی ہے اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے