مولانا فضل الرحمن

عمران خان کی اقتدار میں آنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان

بنوں (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان دوبارہ اقتدار میں آنے کی خواہش رکھتا ہے تو اس کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بنوں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی اور اگر ہم عمران خان کیخلاف ہوتے تو ضمنی انتخابات کے نتائج کیخلاف بھی اٹھ کھڑے ہوتے۔ انہوں نے اتور کو خیبر پختونخوا میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کو خبردار کیا کہ اپنی حدود میں رہو، جمعیت والے ابھی زندہ ہیں، ہم آپ کیلئے زمین اتنی گرم کردیں گے کہ آپ کے حامیوں کے نرم تلوے اس پر نہیں رکھے جاسکیں گے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر آیا تھا، پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا اور ہم نے عمران خان کی حکومت کا خاتمہ کرکے اس ملک کو بچایا تھا، عمران خان نے تو ملک کو تین ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں جہاد لڑ رہے ہیں، کس سے جہاد لڑ رہے ہو؟ جہاد تو تمہارے خلاف ہوتا ہے اور آج جب وہ نیوٹرل ہوگئے تو عمران خان انہیں جانور کہنے لگتا ہے، عمران خان عدالت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے