حافظ حمداللہ

عمران خان نئے انتخابات چاہتے ہیں تو پنجاب اور خیبرپختونخوا سے استعفی دیں۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان ملک میں نئے انتخابات چاہتے ہیں تو پنجاب اور خیبرپختونخوا سے استعفی دیں۔ تاکہ ملک بھر میں نئے انتخابات کروائیں جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا کو صوبے میں ضم کرنے کے باوجود قبائل کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔ ملک کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہے، معاشی معاہدے ہوچکے دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی کا دور گزر گیا، بد تمیزی بد کلامی جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، خامیوں اور برائیوں کے حامل پارٹی کی جیت ملک اور قوم کے مستقبل کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی ہی ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب ہوئے ہیں، پنجاب کا وزیراعلی ٰحمزہ شہباز شریف ہی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے