اسفندیار ولی

عمران خان کو گھر میں آرام سے بیٹھنا چاہئے۔ اسفندیار ولی

چارسدہ (پاک صحافت) اسفندیار ولی خان کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کو گھر میں آرام سے بیٹھنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے این اے 24 چارسدہ میں ووٹ کاسٹ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ہی کہا تھا کہ الیکشن کے دن نکلوں گا۔ بیماری کی وجہ سے فعال کردار ادا نہ کر سکا ہوں۔

سربراہ اے این پی اسفندیار ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں عوام نے اپنا نمائندہ منتخب کرنا ہے، جو اسمبلی نہیں جانا چاہتے تو انتخاب میں حصہ کیوں لے رہے ہیں، عمران خان کو گھر میں آرام سے بیٹھنا چاہئے۔ اس نے تو اسمبلی سے استعفی دیا ہے اب الیکشن لڑنے کی کیا ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے