رانا ثناءاللہ

وزیر داخلہ کی بین الصوبائی نقل و حمل پر نظر رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے بین الصوبائی نقل و حمل پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی صدارت گندم، چینی، کھاد اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی ملک سے باہر اسمگلنگ ایک ہنگامی صورتحال کا باعث بن رہی ہے۔

رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ اسمگلنگ میں ملوث افسران اور عملہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ اداروں کے جوائنٹ آپریشن اور انٹیلی جنس شیئرنگ پر کام کرنا ہوگا،جوائنٹ چیک پوسٹس اور جوائنٹ پٹرولنگ پر عملدرآمد کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بارڈر کنٹرول کے نظام کو بھی مزید فعال بنانا ہوگا جبکہ بین الصوبائی نقل وحمل پر بھی نظر رکھی جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اشیائے ضروریہ پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگائے جانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر تجارت نوید قمر، وزیر خوراک طارق بشیر چیمہ، وزیر صنعت مرتضی محمود، معاون خصوصی طارق محمود پاشا، سیکریٹری داخلہ علی مرتضی شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد اور وفاقی اور صوبائی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے