نیر بخاری

عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے کی بھی لاج نہیں، نیر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل  نیر بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آتے ہی عمران خان گھبراہٹ کا شکار ہیں۔ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ اور عدم اعتماد کی تحریک نے عمران خان کے چہرے پر پریشانی کے آثار واضح کر دیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری عمران خان کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق  تفصیلات کے مطابق نیر بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کی   تقریر کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سابق صدر آصف زرداری کے خلاف عمران خان کی نازیبا گفتگو کی شدید مذمت کرتے ہیں، عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے کی بھی لاج نہیں۔ سابق صدر آصف زرداری نے پہلے بھی بہادری سے ایسی گیدڑ دھمکیوں کا مقابلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ نیر بخاری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے سندھ سے ڈی چوک اسلام آباد تک تاریخی عوامی  مارچ کرکے عمران خان کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم  عمران خان نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہونے کے بعد ان کو نہیں چھوڑوں گا، میرے ہاتھ کھل جائیں گے۔ میرا پہلا ہدف آصف علی زرداری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے