اداکارہ زارا نور عباس نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے پر دکھ کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں اپنے نام بنانے والی اداکارہ زارا نور عباس نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے پر دکھ کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ میں ایک ایسی تنظیم اور لوگوں کو ڈھونڈ رہی ہوں جو اعتماد کے قابل ہوں اور شام اور ترکیہ کے متاثرین کو امداد پہنچا سکیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ زارا نور نے ٹوئٹر پر شام اور ترکیہ میں ہونے والی جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے اپنا بیٹا کھویا ہے، مجھے معلوم ہے کہ کیسا محسوس ہوتا ہے۔’ انہوں نے لکھا کہ مگر میں یہ تصور بھی نہیں کرسکتی کہ شام اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے نے  بچوں اور فیملی ممبرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ زارا نور نے اپنے پیغام  میں مزید لکھا کہ  دل کی گہرائیوں سے زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہوں۔ یاد رہے  کہ شام اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں اب تک 23 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے