سعید غنی

ایم کیو ایم اداروں پر دباؤ ڈالنے کیلئے پی ٹی آئی والا راستہ اختیار کر رہی ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) صدر پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم مختلف اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے پی ٹی آئی والا راستہ اختیار کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سب مل کر بھی پیپلز پارٹی کو نہیں ہرا سکتے، پیپلز پارٹی کے مخالفین اب پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، پی پی کی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، پی پی میں شامل ہونے والوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اداروں پر الزامات لگائے، یہی کام اس وقت جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور بشیر میمن کر رہے ہیں، بشیر میمن افسران کو کال کر کے دھمکا رہے ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، سابق ایم پی اے شیراز وحید نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، پیپلز پارٹی کو آگے بڑھانے کے لیے شیراز وحید اپنا کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ نگراں سیٹ اپ میں جو افسران لگے انہیں دوبارہ ہٹایا گیا، روزانہ کی بنیاد پر افسران کے تبادلے کیے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے کہنے پر نگراں حکومت میں کوئی افسر نہیں لگایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے