شازیہ مری

عمران خان کو ملنے والے تحائف کے بارے میں قوم جاننا چاہتی ہے۔ شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ قوم یہ جاننا چاہتی ہے کہ عمران خان کو کیا کیا اور کہاں کہاں سے تحائف ملے ہیں۔ عمران خان قانون سے بالاتر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپوزیشن کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کی اپنی صفوں میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو خود اسے گرانا چاہتے ہیں۔ دن بدن ہر شعبے میں ملکی معاملات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔

پی پی رہنما شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ صدر کا آفس صرف ایک آرڈیننس فیکٹری بن کر رہ گیا ہے۔ صدر کا کام صرف آرڈیننس پر دستخط کرنا ہی رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاسوں کو منصوبہ بندی کے تحت ملتوی کر کے آرڈیننس جاری کر دیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے