یوٹیلٹی اسٹورز

یوٹیلٹی اسٹورز پر موجود کوکنگ آئل اور گھی مزید مہنگا

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں موجود یوٹیلٹی اسٹورز کو قائم کرنے کا مقصد حکومت کی جانب سے عوام کو سستی اشیاء فراہم کرنا ہے لیکن اب یہاں بھی مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر موجود مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 سے 1090 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر ملنے والے ڈالڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اور 10 لیٹر کین میں 1090 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت 475 میں روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھ کر 3360 روپے ہو گئی ہے۔ 5 لیٹر پلانٹا کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ من پسند کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 465 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد من پسند 5 لیٹر کوکنگ آئل ٹن کی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے