حافظ حمداللہ

عمران خان غربت نہیں بلکہ ملک سے غریبوں کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ تین سال میں یہ واضح ہوچکا ہے کہ عمران خان ملک سے غربت کا نہیں بلکہ صرف غریبوں کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔ مہنگائی کی وجہ سے ہر غریب خودکشی پر مجبور ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک اور قوم کو مہنگائی اور بے روزگاری کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے سڑکوں پر ہے۔ کل نا اہل اور ناجائز حکمرانوں کے خلاف فیصل آباد میں تاریخ ساز جلسہ ہوگا جس کی صدارت سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا ہے۔ حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے سے عوام کی جیبوں پر اربوں کا ڈاکہ ڈال رہی ہے۔ جھوٹی حکومت اور تباہی سرکاری نے تین سال میں پٹرول کی قیمتیں میں 40 فیصد اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے