حمزہ شہباز

عمران خان کو بنی گالہ سے اتار کر عوامی عدالت میں پیش کریں گے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم  لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے لوگوں کے دلوں پر زخم لگائے ہیں، صحت کارڈ ایک ڈھونگ ہے جو نواز شریف کا منصوبہ تھا، انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کو بنی گالہ سے اتار کر عوامی عدالت میں پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز  کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ادویات، کھاد اب سب کچھ نایاب ہے، ان کرتوتوں کی وجہ اپوزیشن اور عوام کی منشا ہے کہ نیازی صاحب آپ نے گھر جانا ہے۔ نوکریاں دینے کے بجائے  عمران خان نے لاکھوں افراد کو بے روزگار کر دیا، عام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس شخص کا احتساب کرے جس نے ایٹمی ملک پر قرضوں کا بوجھ ڈال دیا۔

واضح رہے کہ  نائب صدر ن لیگ نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے  مزید کہا کہ آپ نے آئی ایم ایف کے پاس جا کر بھی خودکشی نہیں کی لیکن عوام خودکشی پر مجبور ہے، اب آپ کے پاس کوئی ٹرمپ کارڈ نہیں ہے۔ آپ نے ریاست مدینہ کا نام اپنی جھوٹی ریاست کے لیے استعمال کیا جس کی آپ کو کبھی معافی نہیں ملے گی، آج لوگوں کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے