امیرمقام

امیر مقام نے عمران خان کو محدود ذہنیت کا مالک شخص قرار دے دیا

پشاور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے وزیر اعظم عمران خان کو محدود ذہنیت کا مالک شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کس بنیاد پر وزراء کو کاکردگی سرٹیفیکیٹ دے دیئے گئے جبکہ عمران خان کو تو ایوارڈ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دیدیا ہے۔ امیر مقام کاکہنا ہے کہ عمران خان ایک محدود ذہنیت کا مالک ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر مقام نے پشاور میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا شکریہ اداکرتا ہوں، توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھے لوگ بھی اس کے جھوٹ سمجھ چکے ہیں۔ کونسی پالیسی اس حکومت کی کامیاب ہوئی ہے، قوم کو بتایا جائے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران نے جو کرنا تھا وہ کرلیا ہے اب عمران خان کوجیل کے سپرینٹینڈ کے ساتھ تعلقات بنانی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور اسکی ٹیم کی کارکردگی پر بحث کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے