مونس الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعل سازی کے مقدمے میں اینٹی کرپشن کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

خیال رہے کہ مونس الہٰی اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں اور گزشتہ سال ان کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال مونس الہٰی کو واپس لانے کے لیے نگراں وفاقی حکومت کا انٹرپول سے رابطہ ہوا تھا اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے انٹرپول حکام سے رابطے کیے تھے۔

ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق مونس الہٰی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی تھیں اور گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل شروع ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے