مراد علی شاہ

عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، وہ بیساکھیوں کے سہارے آئے تھے۔ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، وہ بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آئے تھے، اب وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی پر حکومت نے مکمل انتظامات کیے، ٹھٹھہ میں بارشوں سے ہلاکتوں پر افسوس ہے، تحقیقات کررہے ہیں۔ اس حکومت کو 6 ماہ دیں، عوام کو ریلیف دیں گے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ بھر میں مختلف علاقوں سے پانی نکال لیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت مشکل فیصلے کررہی ہے، ہمیں مہنگائی کا پورا احساس ہے، سیاسی ماحول بہت گرم ہے، الزامات پر الزامات لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، وہ بیساکھیوں کے سہارے آئے تھے، لوگوں کو انتشار کی طرف نہ لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے