عائشہ غوث پاشا

پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے باعث بچ گیا۔ وزیرمملکت خزانہ

لاہور (پاک صحافت) وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے باعث دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے لاہور چیمبر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، سیلاب کے باعث مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ کیا ہم اس طرح اپنے پاؤں پر کھڑے ہو پائیں گے؟ کیوں ہمیں 2 ڈھائی سال بعد آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے؟ ہم مشکل فیصلے کیوں نہیں کرپاتے۔

عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ڈالر نہیں ہوتے لیکن خریداری کرلی جاتی ہے، اتنی ہماری امپورٹس نہیں جتنی ایکسپورٹ کرلی جاتی ہیں۔ ہم دنیا کی ان 10 ممالک شامل ہیں جہاں سب سے زیادہ ترسیلات زر آتی ہیں، ہمیں ایکسپورٹس کو بڑھانا ہوگا، ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنا ہوگا، ہمیں ریونیو اکٹھا کرنے کا دائرہ کار بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اور چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ہم آئی ایم ایف کے پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ہیں، ہم سب کو پاکستان کے لیے ایک پیچ پر اکٹھا ہونا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے