شہبازشریف

حکومت بارشوں کے نقصانات کے ازالے کیلئے بھرپور اقدامات کرے گی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے مختلف علاقوں سمیت ملک بھر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے بھرپور اقدامات کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ٹیلیفون رابطہ ہوا ہے جس دوران عید کی مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے مابین بلوچستان میں حالیہ بارشوں کی صورتحال جانی و مالی نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بات چیت ہوئی جبکہ وزیراعلیٰ نے امدادی کارروائیوں پر بریفنگ بھی دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت بارشوں کے نقصانات کے ازالے کے لیۓ صوبائی حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی جانب سے مل جل کر بلوچستان کے مسائل کے حل کا عزم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے