آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آرمی چیف کا اہم پیغام

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کاعالمی دن منایا جا رہا ہے اس  موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک اہم پیغام جاری کیا ہے ،پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین نے اپنی قوم کی عزت اور وقار میں بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں، یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھر میں آج سماجی انصاف کا عالمی دن منایا گیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یومِ خواتین پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی خواتین کورونا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے ، خواتین بہت قابل عزت و تکریم ہیں۔ واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، گھر ہو یا دفتر، اسپتال ہو یا میدان جنگ، ہر شعبے میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اس حوالے سے پاکستان بھر میں عورت کے حقوق کی آگاہی اور ان کی کاوشوں کو سراہنے کے لیے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں معاشرے میں اہم کردار ادا کرنے والی خواتین کی کوششوں اور ان کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

دوسری جانب خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین اور معاشرے کے تمام طبقات کی انتخابی عمل میں موثر شمولیت کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں،یہ دن اِس حقیقت کا احساس دلاتا ہے کہ معاشرے میں خواتین کا کردار سماجی، معاشی اور سیاسی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے