صحافی

صیہونی حکومت کی صحافیوں کے قتل پر سلامتی کونسل میں شکایت

پاک صحافت لبنان نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت درج کرائی ہے اور اس پر صحافیوں کو جان بوجھ کر قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں لبنان کے مستقل نمائندے نے غاصب ناجائز صیہونی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت درج کرائی ہے۔ یہ شکایت اسرائیل کی جانب سے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹر فرح عمر، کیمرہ مین ربیع المماری اور لبنانی شہری حسین عقیل کے دانستہ طور پر قتل کے تازہ ترین مظالم اور جرائم کے بعد کی گئی ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ لبنان کی سرزمین پر اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قانون، لبنان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی صریح خلاف ورزی اور شہریوں پر حملہ ہے۔

میڈیالبنان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گرد اسرائیلی حکومت کے مظالم کی مذمت میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ آپ کو بتادیں کہ ناجائز دہشت گرد صیہونی حکومت نے گزشتہ 47 دنوں میں غزہ، مغربی کنارے اور جنوبی لبنان پر اپنے وحشیانہ حملوں میں ساٹھ سے زائد صحافیوں کو شہید کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یونیورسٹی

اسرائیل میں ماہرین تعلیم بھی سراپا احتجاج ہیں۔ عبرانی میڈیا

(پاک صحافت) صہیونی اخبار اسرائیل میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف مغربی یونیورسٹیوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے