رانا ثناءاللہ

اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کا اعلان شکست ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کا اعلان شکست ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، اسمبلیاں برقرار رہنی چاہئیں، یہاں پانچ دس لاکھ لوگ آتے تو اسلام آباد کی طرف ضرور آتے، جلسے میں لوگ نہ آئے تو عمران خان نےاسلام آباد نہ آنے کا اعلان کیا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ اس نے سیاسی عدم استحکام، گالم گلوچ کا ماحول بنایا ہوا تھا، خیبرپختونخوا میں پی ڈی ایم ان کو ٹف ٹائم دے گی، مذاکرات ہمیشہ غیرمشروط ہوتے ہیں، شرائط رکھ کر مذاکرات کرنے کے کبھی درست نتائج نہیں آتے، یہ عوام کے ووٹوں سے بھی مائنس ہوگا، قانون کے رو سے بھی، یہ دو نمبر آدمی ہے، ایمانداری کے نام پر دھوکا دینے میں کامیاب نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے