سعید غنی

عمران خان کا جانا ٹھہر گیا ہے، انکے بچنے کا کوئی امکان نہیں، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے وزیر اعظم  عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ  چوہدری پرویز الہٰی نے  بھی یہ تسلیم کیا کہ آصف علی زرداری کے پاس 172سے زیادہ ووٹ ہیں، لہٰذا  عمران خان کا جانا ٹھہر گیا ہے، انکے بچنے کا کوئی امکان نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بڑے لوگوں کے لئے اسکیمیں لائی جا رہی ہیں، کسان کو کھاد نہیں مل رہی، کسانوں کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں، فصلیں تباہ ہونے سے نہ صرف کسان تباہ ہوتا ہے بلکہ لوگوں کو کھانے کی چیزیں نہیں ملتی، خدشہ ہے کہ گندم کا بحران پیدا نہ ہو۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی  کہا کہ معیشت کا اندازہ ملک کے گلی کوچوں سے پوچھیں، لوگوں کی قوت خرید ختم ہوتی جا رہی ہے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ  امپورٹ بڑھ گئی ہیں ایکسپورٹ نہیں بڑھی، حکومت نے پہلے رئیل اسٹیٹ کو استثنی دیا، اب صنعت کو بھی استثنی کی پالیسی دی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے