اسلم غوری

نیازی اور شیخ رشید شرافت کی زبان نہیں سمجھتے، اسلم غوری

اسلام آباد (پاک صحافت) جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اور شیخ رشید شرافت کی زبان نہیں سمجھتے۔ جے یو آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے، اداروں کو گالیاں دینے والے اب ہمیں نصیحت کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلم غوری نے وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد کے بیان پر  سخت ردعمل کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  شیخ رشید مولانا فضل الرحمان کی فکر چھوڑیں ،اپنی فکر کریں کہ عمران نیازی کے بعد کس کو باس بنانا ہے۔ اسلم غوری نے کہا کہ نیازی نے تو اپنے سسرال بھاگ جانا ہے، شیخ رشید کو پنڈی کی گلیوں میں عوام نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ اسلم غوری نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ شیخ رشید کو ہماری تاریخ معلوم ہے، بہتر ہوتا کہ نیازی سرکار کو سمجھا بھجا کر بچا لیں ،مولانا فضل الرحمان کے شکنجے میں آنے والا کبھی بچ کر نہیں نکلتا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے