حسن مرتضیٰ

عدم اعتماد ہو یا اعتماد کا ووٹ، چھری خربوزے پر ہی گرے گی، حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان  پیپلزپارٹی   وسطی پنجاب کے صدر اور پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ  کا کہنا ہے کہ  عدم اعتماد ہو یا اعتماد کا ووٹ،چھری خربوزے پر ہی گرے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم  عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ   خان صاحب سرکس لگانے کے بجائے پارلیمان کا سامنا کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر سید حسن مرتضی نے جاری بیان میں کہا کہ خان صاحب سرکس مت لگائیں، پارلیمان کا سامنا کریں، دھونس،دھاندلی اور بڑھکوں سے عدم اعتماد کو نہیں ٹالا جا سکتا، وہ دن گئے جب آفتاب میاں فاختہ اڑایا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ  اتحادیوں کے بیانات ہی آپ کا نامہ اعمال ہیں، کشکول خان اب قسمت کا لکھا نہیں ٹال سکتے۔

واضح رہے سید حسن مرتضی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ  ڈی چوک جلسے کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش ہو رہی ہے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنیکے بجائے تماشے لگانا بند کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مواصلاتی پیغامات پر چلنے والی حکومت کا کنکشن بحال نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے