مریم اورنگزیب

عمران خان مہنگائی، قرضے، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے مجرم ہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان مہنگائی، قرضے، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے مجرم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ آپ نے 4 سال میں الزامات ثابت کیوں نہیں کیے؟ آپ چور کیوں ثابت نہ کرسکے؟۔ اب صرف چور کہنے سے بات نہیں بنے گی، 4 سال تمام طاقت ہونے کے باوجود آپ ایک الزام ثابت نہیں کرسکے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین کو بلیک میل کر کے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا۔ عدالت میں الزامات جھوٹ ثابت ہوئے، ایک ثبوت پیش نہ کرسکے جبکہ ہم نے مافیا اور بڑے بڑے ڈاکوؤں سے ملک کو پاک کیا ہے۔ انگلینڈ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) اور برطانوی عدالت نے آپ کے الزامات مسترد کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 40 سال کا حساب دیا، ایک الزام ثابت نہ ہوا، بنی گالہ میں عدالت لگائیں، خود جج بن جائیں اور وکیل بھی، تب بھی آپ کے جھوٹے الزامات ثابت نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے