آصف زرداری

عمران خان جو کرنے جارہے تھے اللہ کے فضل سے ہم نے روک دیا، آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جو کرنے جارہے تھے اللہ کے فضل سے ہم نے روک دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کی گرفتاری کا بھی عندیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابق صدر آصف زرداری نے ایک انٹرویو میں عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے عمران خان گرفتار ہوسکتے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے مواخذے کا کہنا قبل از وقت ہے ۔ آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کے پی کے تھوڑے دوست گمراہ ہیں ، انہیں واپس لانا ہے۔ اب ایک نئی بات، نئی ہوا اور نئی سوچ چلے گی۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اگر عمران خان غلط فیصلہ کرتے تو قوم کے لیے زیادہ مشکل ہوجاتی۔آصف زرداری نے کہا کہ آرمی چیف کی تبدیلی میں ان کا کوئی کردار نہیں، وزیراعظم کی شرافت تھی کہ انہوں نے بلا کر پوچھا، انہیں کہہ دیا آپ کے اتحادی ہیں ، آپ کو اختیار دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے