سرفراز بگٹی

چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں رہنا عام بات ہے، نگراں وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے بعد سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں رہنا عام سی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے جاری بیان میں کہا کہ پورے پاکستان میں یہ پریکٹس ہے کہ اگر آپ ایک ایف آئی آر میں بَری ہوجائیں تو آپ کا دوسری ایف آئی آر پر ٹرائل شروع ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہوگی، جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے