محسن نقوی

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ اور املاک کرائے پر دینے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کیلئے ضروری اقدامات پر پیشرفت بارے رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھجوانے کے لئے کارروائی تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر بریفنگ دی گئی کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کے لیے ہولڈنگ ایریاز قائم، منتقلی جاری ہے، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی شناخت مستند ڈیٹا کے ذریعے کرنے کیلئے میکانزم تیار ہے۔

نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی مدد کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے