حافظ نعیم

اسلامی ممالک صرف اجلاس کرتے رہے، غزہ میں شہادتیں 12 ہزار ہو گئیں، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (پاک صحافت) امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک صرف اجلاس کر رہے ہیں جبکہ غزہ میں 12 ہزار شہادتیں ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ الشفاء اسپتال میں نوزائیدہ بچے انکیوبیٹرز پر تھے وہاں کی بجلی منقطع کر دی گئی، ڈاکٹرز نے بالآخر انکیوبیٹر سے نکال کر بچوں کو باہر رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ وہاں کے لوگ پوچھتے ہیں کہ مسلم ممالک کی فوجیں کہاں ہیں؟ حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد لاشیں اسپتال میں موجود ہیں جن کی تدفین نہیں کی گئی، مسلم امہ کے حکمراں صرف باتیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں تجویز آئی ہے کہ تیل بند کیا جائے، فوج مل کر مقابلہ کرے، لیکن اس پر چند ممالک نے عمل نہیں کیا صرف جنگ بندی کی بات ہوئی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ معیشت خراب ہے، امریکا کے خلاف نہیں جا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے