یوسف رضا گیلانی

ہم مشکل فیصلے کررہے ہیں، ڈالر نیچے آئے گا۔ یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم مشکل فیصلے کررہے ہیں جلد ڈالر نیچے آئے گا اور ملکی معیشت میں بہتری آئے گی، ہمیں سیاست نہیں بلکہ ملک کو بچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب میں وزیراعظم تھا ہم نے پانچ بجٹ پیش کیے ہیں، پاکستان کے معاشی حالات خراب ہوئے ہیں، تین وزیر خزانہ تبدیل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی خراب حالات کی ذمہ دار سابق حکومت ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ تین برس میں انہوں نے تین وزیر خزانہ تبدیل کیے جس کا ذمہ دار، ماضی کی حکومتوں کو ٹھہرایا، اس وقت عوام پریشان ضرور ہوں گے، عوام ٹی وی دیکھتی ہے، بڑے بڑے ملکوں کی معیشت بھی مشکلات اور مہنگائی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی مقبول فیصلے کر سکتے تھے، ہم نے ملک کے لیے غیر مقبول فیصلے کیے، ملک ہوگا تو ہم حکومت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے